روم: امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ اپنی 46ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وہ اٹلی کے شہر روم میں معروف لگژری جیولری برانڈ بلغاری (Bvlgari) کے اسٹور پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
کم کارڈیشین نے اس موقع پر سفید رنگ کا انتہائی گہرے گلے والا گاؤن پہن رکھا تھا۔ ان کے منفرد انداز اور پُرکشش لباس نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں روم کا یہ دورہ کم کارڈیشین کے فیشن سے گہرے تعلق کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ وہ اپنے منفرد ملبوسات، مہنگے برانڈز اور نت نئے فیشن تجربات کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں۔
کم کارڈیشین کی نئی تصاویر اور عوامی تقریبات اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔ اس بار بھی سفید گاؤن میں ان کا انداز فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بن گی



