Lahore Board announces Rs 13.5 million cash prizes for school and college sports competitions

لاہور بورڈ کا کھیلوں کے مقابلوں میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے انعامات دینے کا اعلان

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے بین المدارس اور بین الکالجز کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجرز کے لیے نقد انعامات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ رواں سال کھیلوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کرے گا۔ بورڈ کے مطابق اس اقدام کے بعد وہ کھیلوں کے مقابلوں میں سب سے زیادہ نقد انعامات دینے والا تعلیمی بورڈ بن جائے گا۔

انعامات کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے تمام رقوم کھلاڑیوں، کوچز، مینیجرز اور تکنیکی عہدیداروں کے ذاتی ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کی جائیں گی۔

بورڈ حکام کے مطابق ادائیگی کے نئے نظام کا مقصد جواب دہی کو مضبوط بنانا، بے ضابطگیوں کی روک تھام اور نقد انعامات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

اس اقدام پر عمل درآمد امتحانات سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین مزمل محمود، لاہور بورڈ کے چیئرمین انجینئر ڈاکٹر بدر الاسلام، سیکریٹری میاں رضوان نذیر اور ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر بدر محی الدین کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں