بلوچستان کے عوام کو دہشت گردوں نے ساتھ نہ دینے کی سزا دی، دہشت گردوں نے بلوچستان کےشہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں طلبا و طالبات کےساتھ خصوصی نشست کی، خطاب میں مزید کہا کہ پولیس پر حملے کے بعد جو فورس مدد فراہم کرنے کیلئے گئی اس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا،منگی ڈیم کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ بلوچستان میں پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے،اس حوالے سے جودیشل کمیشن بنا دیا گیا ہے۔۔حقائق قوم کےسامنے آجائیں گے ۔۔بعض سیاسی لیڈروں نے ریاست کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا،پاکستان کے خلاف جاری اس منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام ہر صورت ناکام بنائیں گے،دشمن یاد رکھے پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے،پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں،پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دی، بھارتی ایما پر لڑنے والے دہشت گردوں نے معرکہ حق میں اپنے ماسٹرمائنڈ کا حشر دیکھ لیاہے، دہشت گردی اور تشدد کو کسی صورت بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان ایک قومی ریاست کے طور پرہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے،ہمارا مستقبل انتہا ئی روشن ہے اور یہاں ہرشخص بغیرکسی خوف کے آزادی سے زندگی گزار سکے گا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔۔
