عمران خان کی بہن نورین نیازی نے معرکہ حق کو ہی مشکوک قرار دےدیا
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا ’معرکہ حق‘ اور پاک فوج کیخلاف متنازع اورشرمناک بیان سامنے آیا ہے۔۔ نورین نیازی نےذاتی مفادات کے لیے سرخ لائن عبور کرلی ہے۔۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں الزام لگایا ہے کہ معرکہ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا ،، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا،،جاتون نے یہ بھی فرمایا کہ بھارت چاہتا تو پاکستان کو ختم کردیتا ۔۔مگر اس نے حملے روک دیئے ۔۔اور بھارت یہی اقدام اس معرکے کو مشکوک بنارہا ہے ،، ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف ذاتی مفادہے،، بانی پی ٹی آئی،اس کی بہنیں اورخاندان ذاتی مفادات کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگاسکتا ہے ، نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہےجسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرےگا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف ایسی سوچ رکھنے اور ملک دشمنی پر مبنی بیانیہ بنانےوالوں کے خؒلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے ۔۔
